Sindh Hakoomat ka Taleemi Idare Mazeed Band Rakhne Ka Faisla

Sindh Hakoomat ka Taleemi Idare Mazeed Band Rakhne Ka Faisla

 

                  سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا فیصلہ

          کراچی (تازہ ترین۔ 08 اگست2021ء)

                 

           

               تعلیمی ادارے عاشورہ تک بند رہیں گے لیکن امتحانات کاسلسلہ جاری رہےگا 

                                        اور 6 محرم تک امتحانات ہوں گے  

 سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم اورمحکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ ، وزیر جامعات اسماعیل راہو اور دیگر نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے مزید رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے عاشورہ تک بندرہیں گے تاہم اس دوران امتحانات کاسلسلہ جاری رہےگا اور 6 محرم تک صوبے میں امتحانات ہوں گے۔   

             

  دوسری طرف محکمہ صحت نے ایک بار پھرفیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سکولز بند کرنے کی تجویز دے دی کیوں کہ فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ،محکمہ صحت کی جانب سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے ، محکمہ صحت نے تجویز ایپکس کمیٹی کو بھجوا دی ہے جس میں محکمہ صحت نے پنجاب میں تعلیمی اداروں کی بندش پر نظرِ ثانی کی درخواست کی ، ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر بچوں کے لیے خطرہ ہے ، حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے فیصلے پر نظر ثانی کرے-










Post a Comment

Please d'not enter any spam link in comment Box.

Copyright © Enjoy Movies | Distributed by Blogger Templates | Designed by OddThemes