Naib ki Wazir e  khazana ke khilaf inquiri band krne ki sifarish

Naib ki Wazir e khazana ke khilaf inquiri band krne ki sifarish


    نیب راولپنڈی کی سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف                         انکوائری بند کرنے کی سفارش


اسحاق ڈار کیخلاف ٹیکس امور کی انکوائری بند کرنےکی سفارش کی گئی، سابق وزیرہاؤسنگ اکرم درانی کیخلاف بھی                  انکوائری بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے



















                                                                فروری 28 

    نیب راولپنڈی نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف     انکوائری بند کرنے کی سفارش کردی، اسحاق ڈار کیخلاف ٹیکس امور کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کی گئی، سابق وزیرہاؤسنگ اکرم درانی کیخلاف بھی انکوائری بند کرنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے3 مارچ کو ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں کچھ نئی انکوائریاں کرنے اور کچھ انکوائری بند                        کرنے کی منظوری دی جائے گی۔


نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف ٹیکس امور کی انکوائری بند کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔ سابق وزیرہاؤسنگ اکرم درانی اور ایم ڈی جمیل احمد کیخلاف بھی انکوائری بند            کرنے کی سفارش کی ہے۔ اسی طرح نیب راولپنڈی نے روزویلٹ ہوٹل بند کرنے کے خلاف شکایت کی تصدیق مکمل کرلی ہے، جس پر نیب نے تین اہم وزراء کیخلاف انکوائری کی سفارش کردی ہے،روزویلٹ ہوٹل بند کرنے سے قومی خزانے                         کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔




نیب نے صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کیخلاف انکوائری منظور کرنے کی سفارش بھی کی۔صوبائی وزیر قانون راجا بشارت پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ واضح رہے  چھبیس جنوری کو وفاقی وزغلام سرورخان نے سینیٹ اجلاس میں واضح کیا تھا کہ  نیویارک میں موجود روز ویلٹ ہوٹل کو نہ بیچا جارہا ہے نہ نجکاری ہورہی ہے۔ ہوٹل بندش کا فیصلہ خسارے کی وجہ سے کیا گیا، 20سے امریکہ میں ہوٹل انڈسٹری بحال نہیں ہو سکتی ، مزید خسارے سے بچنے کیلئے ہوٹل کو بند کیا گیا،ہوٹل چلانے کیلئے 150 ملین ڈالر قرض بھی لیا گیا۔


بتایا گیا کہ روز ویلٹ ہوٹل 18 دسمبر 2020 سے بند ہے،روز ویلٹ ہوٹل کی سائیٹ لیز پر دینے کی وزارت نجکاری کی تجویز زیر غور ہے،2010 کے بعد سے ہوٹل کی آمدن میں کمی ہو رہی ہے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا تھا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کا معاملہ جب تک مشترکہمفادات کونسل میں نہیں اٹھایاجاتاتب نجکارقانونی ہوگی۔ 














Post a Comment

Please d'not enter any spam link in comment Box.

Copyright © Enjoy Movies | Distributed by Blogger Templates | Designed by OddThemes